عمر اکمل امریکہ میں اپنے پہلے ہی میچ میں صفر پر آئوٹ

ٹیسٹ کرکٹر نے امریکہ میں ناردرن کیلیفورنیا کرکٹ ایسوسی ایشن سے معاہدہ کیا، وہ کیلیفورنیا زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 اکتوبر 2021 11:42

عمر اکمل امریکہ میں اپنے پہلے ہی میچ میں صفر پر آئوٹ
کیلیفورنیا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اکتوبر 2021ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عمر اکمل امریکہ میں اپنے پہلے ہی میچ میں صفر پر آوٹ ہو گئے ۔عمر اکمل نے امریکہ میں ناردرن کیلیفورنیا کرکٹ ایسوسی ایشن سے معاہدہ کیا ۔ وہ معاہدہ کرنے کے بعد کیلی فورنیا زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ پاکستان میں مختلف تنازعات کا شکار رہنے والے 31 سالہ عمر اکمل معاہدے کے بعد اپنے پہلے میچ کی پہلی ہی گیند پر آئوٹ ہوگئے ہیں۔

عمر اکمل نے اپنے پہلے میچ میں 4 اوورز بھی کرائے لیکن اس میں بھی انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی۔

(جاری ہے)

عمر اکمل کے پہلے میچ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ عمر اکمل گزشتہ دنوں امریکا روانہ ہوئے تھے جس کی اطلاع انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی تھی۔ عمر اکمل نے لکھا کہ ’ہوسکتا ہے کہ کچھ عرصہ امریکا میں قیام کروں، مداحوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ واضح رہے کہ عمر اکمل کو پابندی کے خاتمے کے بعد رواں سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی تھی۔ عمر اکمل سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کی جانب سے ٹی ٹونٹی کپ کھیلے لیکن خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے تھے۔