انڈین پریمیئر لیگ میں پرسوں مزید ایک میچ کھیلا جائے گا

منگل 5 اکتوبر 2021 12:01

انڈین پریمیئر لیگ میں پرسوں مزید ایک میچ کھیلا جائے گا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2021ء) انڈین پریمیئر لیگ میں پرسوں بدھ کو مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا جس میں رائل چیلنجرز بنگلوراور سن رائزرز حیدرآباد  کی ٹیمیں ابوظہبی کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ یو اے ای میں جاری ہے۔ لیگ میں کل بدھ   کو لیگ کے 52ویں  میچ میں رائل چیلنجرز بنگلوراور سن رائزرز حیدرآباد  کی ٹیمیں ابوظہبی کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

رائل چیلنجرز بنگلور کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ سن رائزرز حیدرآباد  کی ٹیم کین ولیم سن کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ سن رائزرز حیدرآباد  کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے اور وہ 12کھیلے گئے میچز میں سے دو میں کامیابی کے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے آٹھوین نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل کا فائنل میچ 15اکتوبر کو انٹرنیشنل سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :