عمر اکمل نے امریکہ میں لیگ کرکٹ کھیلنا شروع کر دی

عمر اکمل کا ناردرن کیلیفورنیا کرکٹ ایسوسی ایشن سے محدود مدت کا معاہدہ طے پاگیا

منگل 5 اکتوبر 2021 14:50

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2021ء) بیرون ملک جانے والے ممتاز بیٹسمین عمر اکمل نے امریکہ میں لیگ کرکٹ کھیلنا شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق 31 سالہ عمر اکمل کا ناردرن کیلیفورنیا کرکٹ ایسوسی ایشن سے محدود مدت کا معاہدہ طے پاگیا، تاہم میچ فکسنگ کے مجرم کرکٹرکا امریکہ میں ناکام آغاز ہوا۔اطلاعات کے مطابق عمر اکمل اپنے پہلے ہی میچ میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

کیلیفورنیا زلمی کی نمائندگی کرنیوالے عمر اکمل صفر کی خفت کا شکار ہوگئے،وہ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔ذرائع نے بتایا کہ عمر اکمل امریکہ میں مستقل قیام کے خواہاں ہیں اور قانونی قیام کیلئے امریکہ میں طویل مدتی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، ڈومیسٹک سیزن میں نظر انداز کیے جانے پر بددل ہونے والے عمر اکمل اب امریکہ میں مستقل قیام پر غور کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :