انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کی اپیل
انڈین نیشنل کانگریس کے رہنمائوںکاپارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کی گرفتاری ،آٹھ کسانوںکے قتل کیخلاف احتجاج برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کشمیر اور فلسطین کے حق میں مارچ ، ’’کشمیر پر بھارتی قبضہ ختم کرو‘‘اور ’’کشمیر اور فلسطین میں قتل عام بند کرو‘‘ کے نعرے لگائے گئے
منگل 5 اکتوبر 2021 22:45
(جاری ہے)
انہوںنے خبردار کیاکہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر پر اپنے فوجی تسلط کو مضبوط کرنے کیلئے ہر غیر جمہوری ہتھکنڈہ استعمال کر رہی ہے جس سے جنوبی ایشیاء کے امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں انڈین نیشنل کانگریس کے رہنمائوںنے اتوار کو اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میںپارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کی گرفتاری اور آٹھ کسانوںکے قتل کے خلاف سرینگر اور جموں میں احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ ریلیوںکی قیادت غلام احمد میر اور رمن بھلہ نے کی ۔ادھربھارتی قابض انتظامیہ نے سرینگر میںآزادی کے حق میں اوربھارت مخالف مظاہروں کے بعد سرینگر اور اس سے ملحقہ علاقوںمیںپابندیاں سخت کردی ہیں۔ مظاہروںکو روکنے کیلئے اہم مقامات پر فوج کی اضافی نفری تعینات اور ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے جبکہ جگہ جگہ ناکے لگا کر لوگوں کی تلاشیاں بھی لی جارہی ہیں ۔ جموں سے شائع ہونے والے معروف انگریزی روزنامے’’ ارلی ٹائمز‘‘ نے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے اپنے حالیہ دورہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے دوران سنگھ پریوار سے وابستہ ہندو انتہا پسندوں کو ہدف کے حصول کے لیے اکسایا ، جس کے بارے میں سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ ہدف اگلے چند سال میں مقبوضہ جموںوکشمیر کو ہندو ریاست میں تبدیل کرنا ہے۔ مقبوضہ جموںوکشمیرسے تعلق رکھنے والے سابق بھارتی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے ایک بیان میں کہا کہ موہن بھاگوت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تاریخ سے بالکل بے خبر ہیں۔ ممبئی پولیس نے راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے خلاف مبینہ بیان دینے پرمعروف بھارتی گیت نگار جاوید اختر کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ادھر مانچسٹر میں کنزرویٹو پارٹی کی سالانہ کانفرنس کے پہلے دن کشمیر اور فلسطین کے سینکڑوں حامی ’’بھارت کو مسلح کرنا بند کرو‘‘ اور’’اسرائیل کو مسلح کرنا بند کرو‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے عوامی مارچ میں شامل ہوئے۔ مظاہرین نے ’’کشمیر پر بھارتی قبضہ ختم کرو‘‘اور ’’کشمیر اور فلسطین میں قتل عام بند کرو‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔ رکن پارلیمنٹ افضل خان اور فہیم کیانی ، ایان اسکاٹ اور سٹورٹ رچرڈسن سمیت دیگر مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.