ملاح برادری کے افراد نے گھروں پرقبضے کی کوشش کرنے اور قاتلانہ حملے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاج

منگل 5 اکتوبر 2021 23:29

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2021ء) حیدرآباد کے علاقے ہوسڑی کے قریب ناریجانی ورکشاپ کے رہائشی ملاح برادری کے افراد نے گھروں پرقبضے کی کوشش کرنے اور قاتلانہ حملے کے خلاف غلام مصطفی ملاح، امتیاز ملاح، غلام قادر ملاح کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب پر احتجاج کیا بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زمیندار لیاقت جتوئی کے بھانجے شاداب نے اپنے کمدار صوف عرف ایوب کھوسو، سجاد عرف رمضان ودیگر کے ہمراہ ملاح برادری کے افراد پر فائرنگ کی جس کے باعث غلام مصطفی ملاح،ا متیاز ملاح، قادر ملاح ودیگر زخمی ہوئے واقعے کے خلاف متعلقہ پولیس کو شکایت کی لیکن پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیایہ علاقہ کا مشہور قبضہ گروپ ہے جس کا سربراہ شاداب ہے یہ لوگ کتنی جگہوں پر قبضہ کرچکے ہیں ان کو پولیس کی بھر پور مدد حاصل ہے، انہوںنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔