اقتدار ملا تو ہم سب ٹھیک کر دیں گے کیونکہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے، سید مصطفی کمال

پیپلز پارٹی عوام کے حقوق غضب کر کہ سول نافرمانی کی جانب دھکیل رہی ہے، سندھ بھر میں عوام کے حقوق غضب کر لیئے گئے ہیں، چیئرمین پی ایس پی

منگل 5 اکتوبر 2021 23:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2021ء) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ اقتدار ملا تو ہم سب ٹھیک کر دیں گے کیونکہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق غضب کر کہ سول نافرمانی کی جانب دھکیل رہی ہے۔ سندھ بھر میں عوام کے حقوق غضب کر لیئے گئے ہیں۔ شہری سندھ ہو یا دیہی سندھ مسائل کا انبار ہے۔

پاکستان چلانے والے کب تک عوام کے حق پر ڈاکا ڈالیں گے۔ شہری سندھ کی غلط مردم شماری سے صرف شہری سندھ کا نہیں بلکہ دیہی سندھ سمیت پورے پاکستان کا معاشی نقصان ہوا ہے۔ شہری سندھ کے مضبوط ہونے سے سندھ ترقی کرے گا اور پاکستان معاشی محاذ پر مضبوط ہوگا۔ ہمیں تعصب کی دیواریں گرا کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کا سوچنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سید مصطفی کمال نے ڈسٹرکٹ ساتھ کراچی کی کمیٹی کے اجلاس سے پاکستان ہاس میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ اگر ہم کامیاب ہوتے تو لوگوں کی صبح بہتر کرنے کیلئے اپنی راتیں انکی گلیوں میں گزار رہے ہوتے، ہماری نیت عوام کی خدمت کرنے کی ہے، اس لیے ہم نہیں ہارے بلکہ عوام ہاری ہے۔ عوام کا اعتماد انتخابات سے اٹھ چکا ہے۔ وزیراعظم، وزیر اعلی اور ایڈمنسٹریٹر کے ہوتے ہوئے حالات بہتر نہیں ہو رہے۔ لوگ جیتنے کے بعد اپنے حلقوں میں نظر ہی نہیں آتے جبکہ ہم ہارنے کے باوجود بلا ناغہ عوام میں موجود ہیں۔