میر حاصل خان بزنجو نے ملک میں جمہوریت آئین وقانون کی بالادستی اور عوام کی سر بلندی کے بیانیہ کو بلند و توانا آواز میں اجاگر کیا،ڈاکٹر مالک بلوچ

میر جمہوریت نے سیاسی مزاحمت کی داغ بیل ڈالی جس کی تقلید آج ملک بھر کے سیاسی جماعت پی ڈی ایم کی صورت میں کررہے ہیں،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان

منگل 5 اکتوبر 2021 23:36

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2021ء) نیشنل پارٹی نصیر آباد ورکرز کانفرنس بیاد میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا۔کانفرنس کی صدارت ڈاکٹر مالک بلوچ نے کی۔ورکرز کانفرنس میں پارٹی کارکنوں بالخصوص خواتین کارکنوں اور بی ایس او پجار نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کانفرنس میں کارکنوں نے تنظیمی و علاقائی سیاست و مسائل پر سوالات کیے۔

جن کو پارٹی سربراہ نے نوٹ کرنے کے بعد بالترتیب جوابات دئیے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو نے ملک میں جمہوریت آئین وقانون کی بالادستی اور عوام کی سر بلندی کے بیانیہ کو بلند و توانا آواز میں اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

میر حاصل خان بزنجو نے سیاسی مزاحمت کی داغ بیل ڈالی جس کی تقلید آج ملک بھر کے سیاسی جماعت پی ڈی ایم کی صورت میں کررہے ہیں۔

بلاشبہ میر حاصل خان بزنجو پی ڈی ایم کی تخلیق کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جمہوری جماعتیں ہی سماج کو تحریک و انقلاب کی طرف گامزن ہوسکتے ہے۔سیاسی عمل ہی قوموں کی بقائ و تشخص کا ضامن ہوتا ہے۔نیپ کی جدوجہد سے ون یونٹ کا خاتمہ اور بلوچستان قومی وحدت بنا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ملک کی جمہوری جماعتوں کے ساتھ ملکر 18 ویں ترمیم کے زریعے قومی اختیار کو آئینی تحفظ فراہم کیا۔

جب بھی ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی ممکن ہوا تو 18 ترمیم قومیتوں کے اختیار کے حصول میں سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی فکری و نظریاتی اور عوامی سیاست نے صوبے میں موجود نفرت و تعصب کی سیاست کا خاتمہ کردیا۔جو بلوچ پشتون سندھی جاموٹ سمیت دیگر کو لسانی بنیاد پر تقسیم اور لڑانے کی منفی سازش کرتے تھے۔آج بلوچستان کے عوام جان چکے ہے کہ تعصب و بغض کی سیاست کرنے والے عوام و ترقی دشمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ نیشنل پارٹی کے کارکنوں کو اپنی منفی و بھونڈے انداز سے مرعوب کریں گی۔نیشنل پارٹی اپنے ہر کارکن کے ساتھ مکمل کھڑی ہوگی۔میر علی حسن منجھو تنہا نہیں بلکہ پوری نیشنل پارٹی علی حسن منجھو کا خاندان ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان سیاسی عمل کی بلندی کو حاصل کررہی ہے۔پارٹی کی اندرونی جمہوریت نیشنل پارٹی کو ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں سے امتیاز مقام فراہم کرتا ہے۔

کیونکہ نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ جب سیاسی جمہوری جماعتوں میں کے اندر جمہوری کلچر نہیں ہوگا ارب وہ کیسے ملک کے سیاسی نظام میں جمہوریت کے استحکام کے لیے جدوجہد کریں گے۔ عوام کو اب روایتی و موروثی سیاست سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جب آپ نصیرا باد ریجن کے عوام سیاسی جرات اور سیاسی شعور سے لیس ہو جائے گے اور اپنے ریجن سے نیشنل پارٹی کے سیاسی کارکنوں کو کامیاب کرائے گے تب کوئی جاگیردار سرمایہ دار اور سردار ان کے کے حقوق غصب نہیں کرسکے گا۔

ورکرز کانفرس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنرل خیر جان بلوچ مرکزی رہنماء چاچا اللہ بخش بزدار، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عبدالرسول بلوچ ممبران مرکزی کمیٹی محراب بلوچ میران بلوچ ملک نصیر شاہوانی مرکزی سوشل میڈیا سیکرٹری ولید بزنجو صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ضلعی جنرل سیکرٹری جاگن مغیری بی ایس او پجار کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری نعیم بلوچ ڈاکٹر طارق بلوچ زون صدر رضوان بلوچ نیشنل پارٹی کے ورکنگ کمیٹی تاج بلوچ رزاق پندرانی لعل مری سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر اعجاز بلوچ نے اپنے دوستوں کے ساتھ نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا