پولش گول کیپر ڈریگوسکی فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ کپ کوالیفائر کے آئندہ دو میچز سے باہرہوگئے

بدھ 6 اکتوبر 2021 16:08

پولش گول کیپر ڈریگوسکی فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ کپ  کوالیفائر  کے آئندہ ..
وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2021ء) پولش گول کیپر ڈریگوسکی فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ کپ  کوالیفائر  کے آئندہ دو میچز سے باہرہوگئے۔پولش فٹ بال فیڈریشن نے بدھ کو تصدیق کی ہے کہ فیورینٹینا کے گول کیپر بارٹلومیج ڈریگوسکی پٹھوں کی تکلیف کے باعث  پولینڈ کے آئندہ  دو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچز  سے محروم رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈریگو سکی کی جگہ  اے ایس موناکو کے راڈوسلا مجیکی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

ڈریگوسکی کو ناپولی کے خلاف سیری اے میچ کے دوران دائیں ران کے پٹھے میں تکلیف کے باعث چھ ہفتوں کے لیے فٹ بال کے میدان سے دور ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ پولینڈ کی ٹیم اب تک  ورلڈ کپ کوالیفائنگ گروپ I میں 6 میچوں کے بعد 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔ برطانوی ٹیم  16 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے جبکہ  البانیا 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود  ہے۔

متعلقہ عنوان :