عالمی تبلیغی اجتماع کے انتظامات کے حوالے سے سرکاری محکموں کے افسران کا اجلاس

بدھ 6 اکتوبر 2021 17:31

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2021ء) عالمی تبلیغی اجتماع کے انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میںتمام محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ نومبر میں رائے ونڈ میں منعقدہ عالمی اجتماع کے انتظاما ت کے حوالے سے پنڈال میں شوری ارکان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ عدنان رشید ،زونل آفیسر لاہو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ علی رضا سید ،لیسکو افسران سمیت دیگر اداروں کے افسران نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں شہر میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عالمی اجتماع سے قبل شہر کے تمام بنیادی مسائل کو حل کروایا جائے اور شرکائے اجتماع کی سہولت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :