Live Updates

کراچی، عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں معروف شخصیات سپرد خاک ہیں

قائد اعظم کی ہمشیرہ شیریں جناح ،علاہ شاہ احمد نورانی ،نعت خواں خورشید احمد ،عامر لیاقت کے والدین اور تاج حیدر کے والد بھی درگاہ میں مدفون ہیں

بدھ 6 اکتوبر 2021 17:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2021ء) معروف فنکار عمر شریف کوعبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں واقع شیخ لیاقت کمپائونڈ میں سپردخاک کردیاگیا۔پاکستان کے لیجنڈ اداکار و کامیڈی کنگ عمر شریف شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے باوجود اولیاء اللہ سے انتہائی عقیدت رکھتے تھے اور ان کی وصیت تھی کہ ان کی میت کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفن کیا جائے۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور فاطمہ جناح کی بہن شیریں جناح کی قبر عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

مزار کے احاطے میں جمعیت علمائے پاکستان کے سابق سربراہ علامہ شاہ احمد نورانی اور مشہور نعت خواں خورشید احمد آرام فرما رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کی والدہ محترمہ سلطانہ محمود اور والدِگرامی شیخ لیاقت بھی مزار کے احاطے میں دفن ہیں۔عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں معروف سیاسی شخصت رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر تاج حیدر کے والد سابق وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی پروفیسر کرار حسین بھی مدفون ہیں، اب کامیڈی کنگ عمر شریف بھی مزار کے شیخ لیاقت کمپائونڈ میں ابدی نیند سوئیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات