بلوچستان میں حکومت ناکام ہو چکی ہے ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

صوبے بھر میں عوام سرکاری ملازمین ڈاکٹرز وکلاء تاجرز ٹیچرز سراپا احتجاج ہیں ،سابق وفاقی وزیر

بدھ 6 اکتوبر 2021 23:05

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2021ء) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ بلوچستان میں حکومت ناکام ہو چکی ہے صوبے بھر میں عوام سرکاری ملازمین ڈاکٹرز وکلاء تاجرز ٹیچرز سراپا احتجاج ہیں حکومتی مشینری عوام کے مسائل کو حل کے بجائے ایک دوسرے کے خلاف متحرک ہیں وزراء اپنے وزیر اعلیٰ سے ناخوش ہیں اور عوامی مسائل کے حل میں وہ بھی کوئی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں صوبائی حکومت کی تین سالہ کارکردگی مایوس کن ہے ۔

یہ بات انہوںنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہرنائی کے شہریوں کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کرتا ہوں شہری مجبور ہو کر ہرنائی سے کوئٹہ طویل سفر طے کرکے مشکلات حالات میں کوئٹہ پہنچے لیکن حکومتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے انکے جائز و اائینی مطالبات کو حکومت سنجیدگی سے نہیں لے رہی جسکا ہائیکورٹ نوٹس لیکر حکومت پر دباو ڈالیں تاکہ انکے مسائل حل کیئے جاسکیں انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز اور میڈیکل کے طلباء و طالبات کے طلباء بھی احتجاج پر ہیں حکومت انکے مسائل حل کرنے کے بجائے انپر لاٹھی جارج کررہی ہے ہم اس ظلم و ناانصافی کے خلاف مزکورہ طلباء اور ڈاکٹرز کے ساتھ ہیں انہوں نے کہ لاپتہ افراد ایک اہم اور سنجیدہ مسئلہ ہے خواتین اپنے پیاروں کیلئے احتجاج کررہے ہیں لیکن کوئی نوٹس نہیں لیتا ملک و صوبے میں حکومت برائے نام رہ گئی ہے ائین کے تحت تمام شہریوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں لیکن ائین پر عمل در آمد نہیں کیا جاتا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل سے چشم پوشی اختیار کررہی ہے عوام حکومتی وزراء اور اپوزیشن یک زبان ہو کر وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ اور صوبے کے وسیع تر مفاد میں مستعفی ہوکر ایوان کو نئے قائد ایوان منتخب کرنے کا موقع فراہم کریں لیکن وزیر اعلٰی ٹھس سے مس نہیں ہورہے انہوں نے کہا جمہورت میں عوام کے حقوق محفوظ ہوتے ہیں لیکن آج ہمارے ملک اور صوبے میں نہ جمہوریت کا کوئی خیال رکھا جارہا ہے اور نہ ہی قانون و ائین کی بالادستی کی کسی کو فکر ہے جس سے ملک کمزور ہورہا ہے عوام بغاوت کے جانب جاسکتے ہیں جس سے ملک کی بقاء و سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے عوام میاں نواز شریف کے طرف دیکھ رہے ملک کو نواز شریف کی ضرورت ہے اور وہی ہی ملک کو موجودہ کرائسز سے نکال سکتے ہیں