باتوزئی اور شیخ قبیلے کے درمیان تنازعہ حل دونے قبیلے آپس میں شیر وشکر ہو گئے

بدھ 6 اکتوبر 2021 23:19

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2021ء) باتوزئی اور شیخ قبیلے کے درمیان تنازعہ حل دونے قبیلے آپس میں شیر وشکر ہو گئے اس حوالے سے ایک بڑا قبائلی جرگہ معرکہ سابق نگراں وفاقی وزیر کھیل وثقافت سردار سکندرحیات خان جوگیزئی پشتون خواء میپ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری و سابق صوبائی وزیر عبیداللہ جان بابت لالا کی سربراہی میں ایک بڑا قبائلی جرگہ (معرکہ) سردار سکندرحیات خان جوگیزئی اور عبیداللہ جان بابت لالا کے سربراہی میں ہواجن میں ملک محبت اللہ کدیزئی ،ملک فتح خان موسی خیل،اسفندیار خان اتمانخیل،مولوی جمال الدین ،نعمت لالااور دیگرقبائلی مشران علماء کرام پر مشتمل جرگہ نصیر باتوزئی کے گھر سے نیک محمد شیخ کے گھر نیو پہاڑی محلہ گیا وہاں پر جرگہ کا خیر مقدم کیا جرگہ میں مختلف اقوام کے مقبرین موجود تھے نیک محمد شیخ اور خاندان والوں نے فی سبیل اللہ معاف کیا اور کسی بھی قسم کا نقصان یا تاوان لینے سے صاف صاف انکار کیا۔

(جاری ہے)

دنیا کے طاقتور انسان کی نشانی یہ ہے کہ وہ انتقام یا بدلہ لینے کی بجائے معافی یا درگزر کرتے ہیں دونوں اقوام کے درمیان جاری رنجش/ تنازعے کا خاتمہ کرکے دونوں کو شیر وشکر کردیا بعد میں دعا خیر کرائی گئی۔