اسحاق ڈار کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 7 اکتوبر 2021 16:24

اسحاق ڈار کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والا ملزم گرفتار
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2021ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ملتان کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈسپنسر عاشق حسین کو گرفتار کرکے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) کے حوالے کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پرڈسپنسر کو معطل کردیا گیا خجعلی انٹری کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈسپنسر نیکچہری روڈ ویکسینیشن سینٹر سے اسحاق ڈار کی پہلی ڈوز کی جعلی انٹری کی۔خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کئی سال سے لندن میں مقیم ہیں۔اس کے علاوہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد ان کی مرحومہ اہلیہ کلثوم نواز کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی جعلی انٹری کا انکشاف ہوا ہے۔