ٹریفک پولیس کا ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون

7ہزار 637گاڑیوں کے چالان ‘28لاکھ سے زائد کا جرمانہ جبکہ 145ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب قوموں کا شیوا ہے ‘ٹریفک آگاہی کے حوالے سے بھرپور مہم جاری ہے ‘ڈی ایس پی اقبال حمید

جمعرات 7 اکتوبر 2021 17:02

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2021ء) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس قصور کا ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون ‘7ہزار 637گاڑیوں کے چالان ‘28لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ جبکہ 145ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور ڈی پی او عمران کشور کی خصوصی ہدایات کی روشنی اور ڈی ایس پی ٹریفک قصور اقبال حمید کی نگرانی میں ٹریفک پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے متحرک ہے اورماہ ستمبر2021ء میں ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی ، غیر معیاری سی این جی سلنڈر استعمال کرنیوالی اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 7ہزار 637گاڑیوں کے چالان کر کے 28لاکھ 30ہزار 350روپے جرمانہ کیا جبکہ تیز رفتاری اور اوورلوڈنگ پر 145ڈرائیوروں کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ۔

(جاری ہے)

17گاڑیوں کے روٹ پرمٹ جبکہ 18افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کینسل کئے گئے ۔ ڈی ایس پی ٹریفک اقبال حمید کے مطابق شہریوں کو ٹریفک قوانین کی آگاہی کے حوالے سے مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں مختلف اڈا جات پر ڈرائیوروں کو 61جبکہ سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں 35آگاہی لیکچر اور ٹریفک آگاہی کے پمفلٹس تقسیم کئے گئے ۔ ڈی ایس پی ٹریفک کا مزید کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب قوموں کا شیوا ہے اور اس پر عمل کر کے ہی حادثات سے بچا جا سکتا ہے ۔

ٹریفک قوانین کی آگاہی کے حوالے سے ضلع بھر میں لاری اڈوں ، سکولوں اور کالجوں میں ڈرائیوروں ،شہریوں اور سٹوڈنٹس میں شعور اجاگر کرنے کیلئے کوشاںہیں تا کہ حادثات کی شرح کو کم کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ٹریفک قوانین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔شہری ٹریفک پولیس کیساتھ تعاون کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل پیرا ہوں ۔