پنجاب میں ڈینگی وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

جمعہ 8 اکتوبر 2021 14:56

پنجاب میں ڈینگی وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں ہیلتھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2021ء) پنجاب میں ڈینگی وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی اور تمام ہسپتالوں کو 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت نے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں کو ڈینگی کے حوالیسے 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی وارڈ کے عملیکی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

وزیرصحت پنجاب نے کہا بارشوں کے باعث آئندہ 3ہفتے میں ڈینگی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے، ڈینگی لاروا کی افزائش میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا۔یاد رہے سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر کا کہنا تھا کہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کی2423 کیسز اور رواں سال لاہور میں ڈینگی کی1887 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 341مریض داخل ہیں ، جن میں صرف لاہور کے اسپتالوں میں 182مریض زیر علاج ہے۔