8اکتوبر کے تباہ کن زلزلے کے شہدا کی یاد میں حریت دفتراسلام آباد میں دعائیہ تقریب

جمعہ 8 اکتوبر 2021 17:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2021ء) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام اسلام آباد میںحریت دفتر میں 8اکتوبر 2005کے تباہ کن زلزلے کے شہدا کی یاد میں ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطا بق دعائیہ تقریب میں شریک حریت رہنمائوںنے کہاکہ 8اکتوبر 2005 کو آنے والے ہولناک زلزلے سے ہزاروں افراد شہید اور زخمی جبکہ کئی علاقے صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے۔

انہوںنے 8اکتوبر کے زلزلے کے شہدا کی بلندی درجات اور پسماندہ گان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ حریت رہنمائوںنے اس موقع پر پیپلز لیگ کے رہنما حاجی عبدالقدوس کی ہمشیرہ اور پیپلز لیگ کے رہنما ظہور احمد شیخ کے بہنوئی کے انتقال پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مرحومین کے خاندانوںکا شمار تحریک آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں اور خدمات پیش کرنے والے گھرانوں میں ہوتا ہے اور مرحومین نے بھی اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کیلئے واقف کررکھی تھی۔

انہوںنے مرحومین کی جنت نشینی اور بلندی درجات کی دعا کی اور پسماندگان کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ 8اکتوبر 2005 کو آنے والے قیامت خیز زلزلے میں کنٹرول لائن کے دونوں اطراف خصوصا آزاد کشمیر اور پاکستان میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا تھااورلاکھوں افراد بے گھر ہو گئے تھے۔