پشاور۔ خیبر پختونخوا ہاکی لیگ میں دو مزید میچوں کا فیصلہ ہو گیا

Amjad Ali khan امجد علی خان جمعہ 8 اکتوبر 2021 17:20

پشاور۔ خیبر پختونخوا ہاکی لیگ میں دو مزید میچوں کا فیصلہ ہو گیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2021ء) دونوں میچ عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں کھیلے گئے
خیبرپختونخوا نیشنل ہاکی لیگ  کے تین میچز عبدولوالی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں کھیلے گئے، نتائج کے مطابق پہلے میچ  بنوں پینتھرز اور کوہاٹ ایگلز کا میچ 2-2 گول سے برابر  رہا۔

(جاری ہے)


 دوسرے میچ میں ہزارہ واریئرز نے ڈی آئی خان سٹالینز کو 3-7۔ سے شکست دیدی
جبکہ تیسرا میچ پشاور فلکن اور  مردان بیئرز کے مابین کھیلا گیا جس میں پشاور فلکن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2کے مقابلے میں 6گول سے برتری حاصل کرلی۔