این اے 125 میں تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے‘ وزیرصحت یاسمین راشد

مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسران کی کورڈنیشن کو بہتربنایاجائے گا:کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس اجلاس میں سیوریج،صفائی ستھرائی، تجاوزت، باغوں کی تزئین وآرائش، ٹرانسپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیاگیا متعلقہ افسران نے وزیرصحت اور کمشنرلاہورکو این اے 125کے مسائل کے حل بارے تفصیلی رپورٹ پیش کی

جمعہ 8 اکتوبر 2021 19:53

این اے 125 میں تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے‘ وزیرصحت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی زیرصدارت کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس کے ہمراہ اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں طارق ثناء باجوہ،جاویداکرم ٹونی اورمیاں علی رشید سمیت واسا،پی ایچ اے،ایل ڈبلیو ایم سی، ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنرسٹی ومتعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین اورکمشنرلاہورنے اجلاس کے دوران این اے 125میں سیوریج،صفائی ستھرائی، تجاوزت، باغوں کی تزئین وآرائش، ٹرانسپورٹ ودیگرمعاملات کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے وزیرصحت اور کمشنرلاہورکو این اے 125کے مسائل کے حل بارے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کمشنرآفس میں اجلاس بلانے کا بنیادی مقصداین ای125کے مسائل حل کرناہیں۔

(جاری ہے)

این ای125میں سپورٹس کمپلیکس پرپیش رفت کاتفصیلی جائزہ لیاگیاہے۔انتظامیہ این اے 125میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ این ای125میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کیاجارہاہے اور تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے۔ سیوریج کا نظام مزید بہتربنانے کیلئے حکمت عملی پر غورکیاگیاہے۔این اے 125کی اہم شاہراؤں اور گلیوں میں روشنی کا مناسب بندوبست کیاجائے۔

کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے کہا کہ وزیرصحت کی جانب سے این اے 125 میں نشاندہی کئے جانے والے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا۔تمام متعلقہ محکمہ جات اس حلقے کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسران کی کورڈنیشن کو بہتربنایاجائے گا۔این ای125کو محفوظ بنانے کیلئے سیف سٹی کے تمام کیمروں کی سرویلنس کو مزیدبہتربنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :