سندھ ہائیکورٹ نے محترمہ فاطمہ جناح کی ملکیت قصر ناز کو مہٹہ پیلس کے نام سے پکارنے سے روک دیا

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 16:58

سندھ ہائیکورٹ نے محترمہ فاطمہ جناح کی ملکیت قصر ناز کو مہٹہ پیلس کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے محترمہ فاطمہ جناح کی ملکیت قصر ناز کو مہٹہ پیلس کے نام سے پکارنے سے روک دیا۔ عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہٹہ پیلس کو قصر فاطمہ لکھا اور کہا جائے۔ ہائیکورٹ نے قصر ناز کو مہٹہ پیلس کے نام سے پکارنے کیخلاف متفرق درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے قصر فاطمہ کیلئے مہٹہ پیلس کا نام استعمال کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ مہٹہ پیلس کو قصر فاطمہ لکھا اور کہا جائے۔ فاطمہ جناح نے قصر ناز کو لڑکیوں کی مفت تعلیم کیلئے جدید میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کیا تھا۔ عدالت نے جاری فیصلے میں فریقین کو قصر فاطمہ کو میڈیکل کالج میں تبدیل کرنے کیلئے سفارشات دینے کی ہدایت کردی۔ فاطمہ جناح کے کزن حسین والجی کی جانب سے دائر کیس انیس سو اکہتر سے زیر سماعت تھی۔ حسین والجی فاطمہ جناح کے چچا کے بیٹے تھے۔ حسین جی والجی کے بعد ان کی اولادیں جائیداد میں تقسیم کی دعویدار ہیں۔ مہٹہ پیلس میں وراثتی حصوں سے متعلق مرکزی کیس ابھی بھی زیرسماعت ہے۔