واسا میں 17 ایس ڈی اوز کے تقرر وتبادلوے

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2021ء) واسا میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے ، مون سون سیزن کے اختتام پر 17 ایس ڈی اوز کو تبادلے کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ جواد الرحمان کو ایس ڈی او فتح گڑھ سے تبدیل کرکے سینئر کنسٹرکشن انجنئیر ڈی سی ون تعینات کردیا گیا ۔ ایس ڈی او گرین ٹاون علی حیدر کو ایکسئین او اینڈ ایم ٹو نشتر ٹان تعینات ، ایس ڈی او ڈرینج گلبرگ احمد حسنین کو ایکئسین او اینڈ ایم عزیز بھٹی ٹان ، ایس ڈی او آپریشنز گلبرگ کاشف رسول کو ایس ڈی او ڈرینج کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سعد صدیقی کو ایس ڈی او سبزہ زار،زاہد حسین کو ایس ڈی او فتح گڑھ تعینات کردیا گیا ۔عبدالغفار کو ایس ڈی او گلشن راوی سے تبدیل کرکے جونئیر کنسٹرکشن ون ، قمرالحسن کو ایس ڈی او راوی روڈ، ایس ڈی او مزنگ نعمت اللہ کو تبدیل کرکے ایسٹ مینجمنٹ سیل میں تعینات کردیا گیا جبکہ خرم شہزاد کو ایس ڈی او لیک ڈیٹکیشن، وہاج خان نیازی کو ایس ڈی او لیک ڈیٹیکشن سیل،نعمان سروس کو ایس ڈی او گلشن راوی تعینات کردیا گیا۔سکندر اقبال کو ایس ڈی او مصطفی ٹان ، ملک اسرار کو ایس ڈی او لیک ڈیٹیکشن سیل،عمیر رضا کو ایس ڈی او انڈسٹریل ایریا اورعدیل احمد کو ایس ڈی او اچھرہ جبکہ نائف خالد کو ایس ڈی او مزنگ تعینات کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :