Live Updates

عمران خان پاکستان کو ناقابل تسخیر طاقت بنانے کیلئے کوشاں ہیں،عون عباس بپی

پاکستان تحریک انصاف ملک سے مہنگائی ،بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے ،صدر تحریک انصاف جنوبی پنجاب

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 20:40

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو ناقابل تسخیر طاقت بنانے کے لیے کوشاں ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف ملک سے مہنگائی ،بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کررہی ہے ،کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں انہیں جائز مقام دیا جائے گااور ان کے تحفظات دور کیے جائیں گئے اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لیے مہنگائی کا واویلا کررہی ہے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے خانیوال میں پارٹی ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ خانیوال میں جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے ورکز کنونشن کے انعقاد اور ورکز کے جوش و جذبہ نے ثابت کردیا ہے کہ خانیوال عمران خانیوال اور پی ٹی آئی کا گڑھ ہے اور عمران خان کی شکل میں ملک محب وطن اور مخلص لیڈر میسر آیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا میں ایک ورکز ہوں اور مجھے بیت المال کی چئیرمین شپ ،سینٹر اور اب جنوبی پنجاب کے صدر جیسی اہم ذمہ داری سونپ گئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی اپنے کارکنان کو ہرگز نظر انداز نہیں کرتی۔

مگر کارکنان کو متحد ہو کر اپنے کپتان کا ساتھ دینا ہوگااور ملک اور عمران خان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کامقابلہ کرنا ہوگا۔سینٹر سید عون عباس نے کہا کہ پہلے بھی جنوبی پنجاب سے کارکنان نے عمران خان کو بھاری مینڈٹ دیکر وزیر اعظم بنایا اور اب بھی جنوبی پنجاب اس سے کہیں زیادہ اور خانیوال کی تمام نشستوں پر کامیاب ہو گی۔انہوں نے بلاول زرداری بھٹو،شہباز شریف ،مولانا فضل الرحمن سمیت تمام اپوزیشن لیڈروں کو آرتنقید کانشانہ بنایا اور ان کی اربوں کی کرپشن کا بار بار ذکر کیا۔

انہوں کامیاب ورکرز کنوشن کے انعقاد پرضلعی صدر پی ٹی آئی عمران پرویزدھول اور پی ٹی آئی کے تمام ونگز کو مبارکباد دی۔پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عمران پرویز دھول تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ خانیوال میں کامیاب ورکز کنونشن نے ثابت کردیا ہے کہ خانیوال پی ٹی آئی اور عمران خان کا گڑھ ہے اور وہ آئندہ بھی پی ٹی آئی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گئے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان کے بہت سے شکایات اور تحفظات ہیں جو وہ سٹیج پر آکر کرنا چاہتے تھے مگر پی ٹی آئی مہذب پارٹی ہے ہم اپنے مسائل دوسروں تک پہچانے کی بجائے خود ہی حل کریں گئے اور انہوں نے جنوبی پنجاب کے صدر تک کارکنان کی شکایات پہنچا دیں ہیںجنہیں حل کرنے کا وعدہ کیا گیاہے۔ صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ عمران خانیوال کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہے بے روزگار سکیم ،کسانوں کو ملنے والی مراعات اور سی پیک میں ہونے والی پیش رفت کے ملکی معیشت پر بڑے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں جس سے عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی پنجاب پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری معین قریشی نے کہا ہے کہ ورکرز کسی بھی پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں اور ان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا پارٹی ورکرز ریڈھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں انہیں ان کا جائز مقام دیا جائے گا۔تقریب میں ایم پی اے شاہدہ ملکہ حیات ،ضلع بھر کی تحصیلوں کے صدور ،سیکرٹریز ،عہدیداران، ورکرز،خواتین ورکرز ،ٹائیگر فورس ،یوتھ ونگ سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

جنہوں نے پی ٹی آئی کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور پی ٹی آئی کے نغموں پر رقص کررہے تھے۔قبل ازیں سرکٹ ہاوس میں جنوبی پنجاب پی ٹی آئی کے صدر سینٹر سید عون عباس بپی ،جنرل سیکرٹری معین قریشی ،ضلع بھر کی تنظمیوں سے مٹینگ کی ان کے مسائل معلوم کیے اور انہیں حل کروانے کا وعدہ کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات