جمعیت علما اسلام کے امیر ،دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم

مولانا حامد الحق حقانی کی محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 10 اکتوبر 2021 19:20

اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2021ء) جمعیت علما اسلام کے امیر ،دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی کی محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اور کہاکہ ڈاکٹر عبد القدیر خان ناصرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کے بھی محسن اور فخر تھے۔

(جاری ہے)

انکی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان مرحوم کی جماعت تحریک تحفظ پاکستان اور جمعیت علما اسلام (س)پاکستان ماضی میں اتحادی جماعتیں رہی۔ مولانا حامد الحق حقانی نے ڈاکٹر عبد القدیر خان مرحوم کی بلند درجات اورمغفرت کیلئے دعا کی نیز مولانا حامد الحق حقانی نے جملہ پسماندگان سے اظہارتعزیت کی اورکہاکہ ہم اس عظیم صدمے اور غم میں ان کے پسماندگان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں