خیبر پختونخوا نیشنل ہاکی لیگ ، پشاور فالکن ،ہزار ہ واریئرز اور کوہاٹ ایگلز کی کامیابی

اتوار 10 اکتوبر 2021 19:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2021ء) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام جاری خیبر پختونخوا ہاکی لیگ میںہزارہ وارئیر نے مردان بیئرزکو 3-5سے جبکہ پشاور فالکن ٹرائبل لائنزکو تین ایک سے شکست دیدی، لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پر جاری ہاکی لیگ کا پہلا میچ ہزارہ وارئیرز اور مردان بئیرز کے مابین کھیلاگیا کھیل کے چھٹے میچ محمود نے ایک خوبصورت فیلڈ گول کرکے ہزارہ کو برتری دلادی جو زیادہ تیر تک قائم نہ رہی اور مردان کے حمزہ وحید نے 11ویں منٹ میں گول کرکے میچ برابر کردیا ۔

دو منٹ بعد ہزارہ کے فل بیک رضوان نے پنلٹی کارنر پر گول کرکے ہزارہ کو 1-2کی برتری دلادی۔تیسرے کوارٹر کے پانچویں منٹ میں محمود نے پنلٹی کارنر کے زریعے گول سکور کرکے مقابلہ 1-3کردیا۔

(جاری ہے)

44ویں منٹ میں مردان کے ذکریا نیایک بہترین فیلڈ گولکرکے میچ 2-3کردیا لیکن جلد ہی ہزارہ کے شان نے غضنفر کے خوبصورت پاس پر ٹاپ آف دہ ڈی ہٹ کرکے گول بنایا۔اور مقابلہ 2-4ہوگیا۔

48ویں منٹ میں شان نے انفرادی طور پر دوسرا اور مجموعی طور پر پانچواں گول کردیا۔میچ ختم ہونے سے چند منٹ ٴْقبل مردان کے جن ید کمال نے پینلٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ 3-5کردیا جو آخر تک برقرار رہا۔ دوسرے میچ پشاور فالکن نے ٹرائبل لائنز کو تین ایک سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پرپہلی پوزیشن حاصل کی پشاور فالکن کی طرف سے پہلا گول پہلے کواٹر کے دوسرے اور دسویں منٹ میں انٹر نیشنل کھلاڑی ابو بکر نے فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کو دو صفر کی برتری دلائی تیسرا گول جبران نے 29 ویں منٹ فیلڈ گول کرکے پشاور کو تین صفر کی برتری دلائی جبکہ ٹرائبل لائنز کی طرف سے چالیسویں منٹ میں رانا وحید نے گول کیا ۔

اس طرح پشاور فالکن نے میچ میں تین ایک سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی اس میچ کو یاسر خورشید اور عاطف ملک نے سپروائز کیا۔جبکہ ماسٹر خان اور ساجد نے ججز کے فرائض سرانجام دئیے۔اسی طرح ، عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسد پر کھیلے گئے میچز میں پہلا میچ بنوں اور ڈی آئی خان کے مابین کھیلاگیا جو کہ دو دو گول سے برابر رہا ہے جبکہ چوتھے میچ میں کوہاٹ ایگلز نے ملاکنڈ ٹائیگرز کو تین کے مقابلے پانچ گول سے شکست دیدی ۔