سکھر کے علاقے باغ کرم علی شاہ کے مکین آفتاب حسین کا اپنی بیوی کی مبینہ زیادتیوں ، جلعسازی کے خلاف احتجاج

اتوار 10 اکتوبر 2021 20:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2021ء) سکھر کے علاقے باغ کرم علی شاہ کے مکین آفتاب حسین ولد منظور حسین قریشی نے اپنی بیوی کی مبینہ زیادتیوں ، جلعسازی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ اس نے پانچ ماہ قبل نیو پنڈ نزد رہبر مسجد سکھر کی رہائشی سابق شوہروں سے طلاق یافتہ خاتون فرزانہ دختر محمد اقبال پٹھان سے شادی کی تھی چند روز قبل اسکی بیوی مسمات فرزانہ اپنے آشانہ کاشف کے ہمراہ میرے گھر سے نقد رقم ، طلائی زیوارت و دیگر قیمتی سامان چوری کر کے میری بیٹی ندا کو محلے میں چھوڑ کر کے فرار ہوگئی جس کی ااطلاع میں نے فوری متعلقہ تھانے کو دی شکایت پر اسکا آشانہ محمد کاشف و دیگر افراد مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور مجھے طلاق دینے کیلئے حراساں کر رہے ہیں جو سراسر ظلم و زیادتی ہے ، متاثرہ شخص نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی سمیت بیوی اور اسکے آشانہ کے خلاف قانونی کاروائی کر کے مسروقہ سامان واپس دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔