سید مہدی شاہ کا ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 10 اکتوبر 2021 21:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2021ء) سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا نامور جوہری سائنسدان ومحسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ ڈاکٹر عبد القدیر کا انتقال ملک اور قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے جسے کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے قومی ہیرو کی وفات پر پوری قوم سوگوار ہے، ڈاکٹر عبد القدیر مرحوم کی محنت و لگن کی وجہ سے آج پاکستان دنیا کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کرسکتے ہیں ۔

قوم ڈاکٹر عبد القدیر خان کی ملک کی خاطر دی جانے والی خدمات اور احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکے گی۔دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جوارِ رحمت میں جگہ عنایت فرمائے۔