حمزہ شہباز کا پارٹی کے سینئر رہنما پرویز ملک کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 11 اکتوبر 2021 14:55

حمزہ شہباز کا پارٹی کے سینئر رہنما پرویز ملک کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2021ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے پارٹی کے سینئر رہنما پرویز ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ آج مسلم لیگ ن اپنے ایک رہنما ، کارکن دیرینہ ساتھی اور بازو سے محروم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پرویز ملک صاحب ہمارا اثاثہ تھے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکے گا۔ سیاسی معاملات سے بالاتر آج ہم نے ایک بہت پیارے انسان کو کھو دیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعاگو ہوں کہ وہ پرویز ملک صاحب کو غریق رحمت کرے اور پسمندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔