جوبائیڈن کی پاکستان سے ناراضگی کی وجہ افغانستان نہیں، امریکی انتخابی مہم ہے، رحمان ملک
اس وقت کے سفیر سے پوچھنا چاہیے آپ کو پاکستان کا سفارت خانہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں استعمال کرنے کی اجازت کس نے دی، انٹرویو
پیر 11 اکتوبر 2021 19:00
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان برف نہیں پگھلی کیوں کہ اگر پگھلی ہوتی تو اب تک جوبائیڈن کی کال آگئی ہوتی۔
رحمان ملک نے کہا کہ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ دنیا سمجھتی ہے کہ ہم نے طالبان کا ساتھ دیا جسکی وجہ سے وہ کابل پر قابض ہوگئے حالانکہ افغان فوج نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔ انھوں نے کہا کہ اشرف غنی، امر اللہ صالح اور انکے دیگر ساتھی مرتے دم تک لڑنے کا دعوہ کررہے تھے مگر سب سے پہلے بھاگے۔ انھوں نے کہا کہ اگر دنیا نے اس وقت افغانستان کا ساتھ نہ دیا تو وہاں ایک بحران آجائے گااور وہ دنیا کا سب سے بڑا دہشتگردوں کا گڑھ بن جائے گا۔سینیٹر رحمان ملک نے امریکہ ، پاکستان ، برطانیہ ، چین ، سعودی عرب اور افغانستان کے اہم ارکان پر مشتمل بین الاقوامی مصالحتی کمیشن (RCI) کی تشکیل کی تجویز پیش کی تاکہ افغانستان کے حل کے لیے مفاہمتی منصوبہ دیا جائے۔ پی ڈی ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اگر شو کاز نوٹس واپس لے لیتا تو پیپلز پارٹی کی واپسی تھی۔انھوں نے کہا کہ آج کل پاکستان کو بہت سارے مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ہماری اکانومی بیٹھ چکی ہے، لوگوں کومہنگائی سے ریلیف چاہیئے ان کو بڑی بڑی تقریریں نہیں چاہیئے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کا موازنہ بیرون ممالک سے کرنا بالکل غلط ہے حکومتی نعرے ابھی بھی ہیں کہ مہنگائی نہیں ہوگی لیکن فیصلہ عوام کا ہے اب غریب آدمی روٹی سے بھی محروم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈالر 170 سے 180 تک جائے گا کیونکہ ہم آئی ایم ایف سے کیے وعدے نہیں توڑ سکتے اور اگر حالات ایسے ہی رہے تو حکومت نہیں چل سکے گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.