جعلی لوکل ڈومیسائل کے خلاف قومی جرگہ کے چیئرمین اختر شاہ مندوخیل کی صدارت میں تحصیل آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

موجودہ لوکل کمیٹی کو فوری طور پر منسوخ کرکے مقامی ممبران پر مشتمل کمیٹی بنائی ، موجودہ ملوث انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے،مطالبات

پیر 11 اکتوبر 2021 21:40

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2021ء) جعلی لوکل ڈومیسائل کے خلاف قومی جرگہ کے چیئرمین اختر شاہ مندوخیل کی صدارت میں تحصیل آفس کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے سے بسم اللہ مندوخیل ، سمیع اللہ مندوخیل اور عدنان شالیزئی نے خطاب کی مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھائے تھے جن پر انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔

مقررین نے کہا کہ ژوب انتظامیہ جعلی لوکل اور ڈومیسائل کی جعلسازی میں ملوث ہے۔ گزشتہ روز لوکل کمیٹی میٹنگ کے دوران چھ گھنٹوں میں 520 لوکل جاری کئے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک عمل ہے ہم نے سابقہ اور موجودہ ڈپٹی کمشنر کو بارہا ثبوت پیش کئے لیکن انتظامیہ نے ٹال مٹول سے کام لے کر ابھی تک ان کے خلاف کاروائی نہیں کی ہے۔ گزشتہ دنوں ہمارے دیئے گئے درخواستیں ردی کی ٹوکری سے برآمد ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے معلومات کے مطابق اسوقت کل 1600 جعلی لوکل بنے ہوئے ہیں۔ جن میں سے 488 وفاقی محکموں کے ملازمین ہے جبکہ ہمیں رازداری کا بہانہ کرکے صرف 462 لوکل کی لسٹ دی گئی ہے۔ موجودہ اسسٹنٹ کمشنر ایک خاتون ہے جو کہ ایک قبائلی علاقہ ہونے کے ناطے ان سے ملاقات یا بحث مباحثہ میں مشکلات پیش آ رہی ہے۔ ایجوکیشن آفس میں 2 ملازم بغیر لوکل کے ملازمت کر رہے ہیں جن کو ڈی او کی آشیر باد حاصل ہیں۔ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ موجودہ لوکل کمیٹی کو فوری طور پر منسوخ کرکے مقامی ممبران پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے اور موجودہ ملوث انتظامیہ کے خلاف کاروائی کی جائے۔ بصورت دیگر ہم روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :