قبائلی تنازعات ہمارے ترقی اور امن کے دشمن ہیں ،سردار زادہ حاجی میرنوراحمد لانگو

ترقی کے دور میں آپسی اختلافات کو تصادم سے قبل مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیے، خونی تنازع کا تصفیے کے موقع پر خطاب

پیر 11 اکتوبر 2021 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2021ء) قبائلی تنازعات ہمارے ترقی اور امن کے دشمن ہے ترقی کے دور میں آپسی اختلافات کو تصادم سے قبل مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہارسردار زادہ حاجی میرنوراحمد لانگو،سردار لیاقت مرئی ودیگر نے رند قبیلے طائفہ کلوئی حسن زئی اور مرئی قبائل کے درمیان جاری خونی تنازع کا تصفیے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا رندکلوئی اور مٴْرئی قبیلے کے درمیان ایک گزشتہ سال خونی تنازع ہوا جس میں ایک قیمتی جان بھی ضائع ہوگیا تھا دونوں فریقین کو شیروشکر کردیاگیااس موقع پرسردار زادہ حاجی میر نوراحمد لانگو، سردار لیاقت مرئی ،میرتاج محمد رند،میرموسی خان خراسانی،ٹکری محمدنور حسن زئی،سردار ذادہ میرحق نواز لانگو،ٹکری محمدحیات خراسانی،حاجی عزیز محمدحسنی،سینئرصحافی فیض سمالانی،حاجی عبدالنبی لانگو،ٹکری صادق مرئی،محمدفضل مرئی،مولوی محمدیوسف مرئی،عرض محمدمرئی،عطاء اللہ مرئی،غلام سرور کلوئی ،بابوعلی محمدکلوئی،دین جان کلوئی،محمدعثمان لانگو،مجیب الرحمن کلوئی،علی اصغرکلوئی،احسان اللہ کلوئی، ودیگر قبائلی معتبرین کی سربراہی میں جرگہ منعقد ہوا اور تنازع کا تصفیہ کر دیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ انسانی کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے اس لیے ہمیں تنازعات اور رنجشوں کو خونی تصادم سے قبل مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیے اس دور جدید میں زندہ قومیں ترقی اور خوشحالی کے لیے نئے نئے ایجادات کررہی ہے اور ہم آپس میں دست و گریباں ہیں اس لیے ہمیں اپنے آنے والی نسلوں کے مفاد میں اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرکے ترقی کے لیے دور جدید کے چیلنجر کے لیے تیار رہنا ہوگا ان تنازعات نے ہم سے مخلص، ایماندار، نڈر، جرائت مند، قابل، تجربہ کار، غیرت مند، اور دیگر خصوصیات کے انسان چھین لیے ہیں اس لیے ہم مزید تنازعات اور انسانی قیمتی جانوں کے ضیاع کا متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :