Live Updates

ہسپتال ڈینگی مریضوں سے بھر چکے ہیںحکومت نے اپنی نااہلی اور تساہل کی بدولت عوام کی جان کو دا پر لگا دیا ہے‘حمزہ شہباز

پنجاب میں ڈینگی قیامت ڈھا رہا ہے صوبے بھر سے 4494 کیسز رپورٹ ہو چکے ، جس میں سے 3437 کیسز صرف لاہور سے ہیں

منگل 12 اکتوبر 2021 13:11

ہسپتال ڈینگی مریضوں سے بھر چکے ہیںحکومت نے اپنی نااہلی اور تساہل کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2021ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اپنی نااہلی اور تساہل کی بدولت عوام کی جان کو دا پر لگا دیا ہے ہسپتال ڈینگی مریضوں سے بھر چکے ہیں، پنجاب میں ڈینگی قیامت ڈھا رہا ہے صوبے بھر سے 4494 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ، جس میں سے 3437 کیسز صرف لاہور سے ہیں۔

اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ شہباز شریف دور میں جب ڈینگی نے سر اٹھایا تھا تو وزیراعلی نے 90 میٹنگز بذات خود چئیر کیں روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کی پڑتال ہوتی تھی تمام محکموں کو متحرک کیا۔ شہباز شریف کے بروقت اقدامات اور قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے پنجاب میں ڈینگی وائرس پر قابو پالیاگیا جس کا اعتراف سری لنکا،تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کے ماہرین نے بھی کیا۔

(جاری ہے)

رواں سال انسداد ڈینگی مہم کا حکم اس وقت جاری ہوا جب اموات ہونا شروع ہو گئیں بروقت آگاہی مہم بھی نہیں شروع کی گئی۔ ڈینگی ہائی رسک علاقوں میں اسپرے نہ ہونے کے باعث لاروے کو پنپنے کا موقعہ ملا۔ اس میں کوئی حیرت نہیں کہ نااہلی کے سبب ڈینگی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہی تباہی پھیلا رہا ہے جہاں پر تحریک انصاف کی حکومت ہے۔ شہباز شریف نے 14 موبائل ہسپتال فراہم کئے تاکہ ڈینگی کے مریضوں کو بروقت طبی امداد مہیا کی جا سکے۔

یہاں فیلڈ ہسپتال اس وقت قائم کیا گیا جب ہسپتال مریضوں کو بیڈز کی کمی کے سبب لوٹانے لگے۔ ڈینگی کی وبا سے نمٹنے کے بعد شہباز شریف کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے ایک کتاب شائع کی تھی اس میں وبا سے نمٹنے کے لئے کامیاب حکومتی حکمت عملیاں اور طریقہ کار درج کر دئیے تھے موجودہ حکومت اس کتاب سے ہی استفادہ کر لے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات