Live Updates

مایہ ناز کمنٹیٹر طارق سعید ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے بھارتی کمنٹری پینل میں شامل

طارق سعید مختلف چینلز کیلئے کمنٹری کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 12 اکتوبر 2021 12:51

مایہ ناز کمنٹیٹر طارق سعید ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے بھارتی کمنٹری پینل میں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 اکتوبر 2021ء ) پاکستان کے معروف اردو کمنٹیٹر طارق سعید کو بھارتی براڈ کاسٹر ’سٹار‘ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے کمنٹری پینل میں شامل کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

طارق سعید 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک عمان اور متحدہ عرب امارات میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران بھارتی براڈ کاسٹرز کی جانب سے اردو اور ہندی میں رواں تبصرہ کریں گے، ان کے ساتھ کمنٹری پینل میں سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر وی وی ایس لکشمن، سابق فاسٹ بائولر عرفان پٹھان اور سابق اوپنر آکاش چوپڑا بھی شامل ہیں۔

ریڈیو پاکستان سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والے طارق سعید مختلف پاکستانی چینلز کے لیے کمنٹری کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان دنوں وہ نیشنل ٹی ٹونٹی کے دوران کمنٹری کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔ ان سے پہلے سابق پاکستانی کرکٹر عمران خان، وسیم اکرم، شعیب اختر، انضمام الحق اور ہارون رشید بھی بھارتی چینلز کے لیے کمنٹری کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔                                                                               
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات