وفاقی وزیر حماد اظہر کا گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت اس سال پاور سیکٹر، ایکسپورٹ سیکٹر، فرٹیلازر اور گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کے عزم کا اعادہ

صنعتی صارفین کو توانائی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سپاٹ کار گوکی عدم دستیابی کو فرنس آئل کی درآمد سے پورا کیا جائے گا، وفاقی وزیر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

منگل 12 اکتوبر 2021 19:39

وفاقی وزیر حماد اظہر کا گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت اس سال پاور سیکٹر، ایکسپورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر محمد حماد اظہر نے گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت اس سال پاور سیکٹر، ایکسپورٹ سیکٹر، فرٹیلازر اور گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ۔وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد اظہر کی زیر ِ صدارت سردیوں کے لوڈ مینجمنٹ کی تیاری کا حتمی جائزہ اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری پاورڈویژن، سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں پچھلے سال کی کارگوز کی تعداد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس سال کی طلب اور رسد کا جائزہ لیا گیا۔حکام پاکستان اسٹیٹ آئل، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے مطابق رواں سال نومبر اور دسمبر میں 10، 10کارگوز دستیاب ہیں، گٴْزشتہ سال ان کارگوز کی تعد اد 11تھی۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایاکہ ایل این جی میں کئی سو فیصد اضافہ کی وجہ سے ایل این جی ٹریڈرز نے بولی دینے میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا، وفاقی وزیر محمد حماد اظہر نے گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت اس سال پاور سیکٹر، ایکسپورٹ سیکٹر، فرٹیلازر اور گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ۔

بتایاگیاکہ پاکستان سے نکلنے والی گیس پہلے سے ہی ترجیحاًً گھریلو صارفین کے لئے مختص ہے، گیس سپلائی کا 70 فیصد مقامی گیس پر مبنی ہے، جس کی اوسط قیمت 4ڈالر فی MBTU ہے۔ فیصلہ کیاگیاکہ صنعتی صارفین کو توانائی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سپاٹ کار گوکی عدم دستیابی کو فرنس آئل کی درآمد سے پورا کیا جائے گا، فیصلہ