Live Updates

پرویز ملک کونمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

نماز جنازہ میں چیف جسٹس ہائیکورٹ ، سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال، شہبازشریف ،سیاسی وسماجی شخصیات سمیت کارکنوں کی کثیرتعداد میں شرکت چوہدری پرویز الٰہی ،مریم نواز،شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، منشا اللہ بٹ،بیرسٹر عامر حسن سمیت دیگرکی اظہار تعزیت کیلئے رہائشگاہ آمد

منگل 12 اکتوبر 2021 21:09

پرویز ملک کونمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد میانی صاحب قبرستان میں سپرد ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ، رکن قومی اسمبلی ، سابق وفاقی وزیر پرویز ملک کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی ، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عمر عطا بندیال، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف ، عزیز و اقارب ، اہم سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کارکنوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) لاہو رکے صدر پرویز ملک کی میت ہسپتال سے گھر لائی گئی جہاں اہل خانہ ،عزیزو اقارب اور پارٹی کے رہنمائوں نے ان کاآخری دیدار کیا ،اس کے بعد ان کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ گرائونڈ میں لے جایاگیا جہاں مہتمم اعلی جامعہ اشرفیہ مولانافضل الرحیم نے ان کی نماز جنازہ کی امامت کرا ئی،نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد پرویز ملک کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے میانی صاحب قبرستان میں لایا گیا جہاں ان کو سپرد خاک کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں پرویز ملک کے بیٹے علی پرویز ملک ،بیرسٹر احمد پرویز ملک ،مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف ،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی ،سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج عمر عطا بندیال، خواجہ آصف، راناثنااللہ، سردار ایاز صادق ، خواجہ عمران نذیر ، عطاء اللہ تارڑ ، سعد رفیق ، رانا تنویر ، احسن اقبال ،رانامبشر اقبال ،ملک ریاض ،وحید عالم خان ،سیف الملوک کھوکھر ،غزالی سلیم بٹ بلال اکبر خان ،رانا مشہود احمد خان ،رمضان صدیق بھٹی ،چودھری شہبازاحمد ،میاں مرغوب احمد ،مرزا جاوید،اختر حسین میو ،صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال ،تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری ،ملک کرامت کھوکھر ،غلام محمدی الدین دیوان ،جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ ،لیاقت بلوچ،پیپلزپارٹی کے رہنما حاجی عزیز الرحمان چن ،مسلم لیگ (ق) کے رہنما میاں منیر ،سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد چودھری ، عزیز و اقارب ،اہم سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کارکنوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ قائمقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی ،مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ، مفتاح اسماعیل، منشا اللہ بٹ ، بیرسٹر عامر حسن سمیت دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے مرحوم کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک اور صاحبزادے علی پرویز ملک سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات