فیصل آباد کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری

ضلع کے 20 سے زائد سیم زدہ دیہات کے ٹیوب ویلز کیلئے 48 کروڑ روپے کے فنڈز کا پی سی ون منظور کرلیاگیا

بدھ 13 اکتوبر 2021 13:24

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) فیصل آباد کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری۔ ضلع کے 20 سے زائد سیم زدہ دیہات کے ٹیوب ویلز کیلئے 48 کروڑ روپے کے فنڈز کا پی سی ون منظور کرلیاگیا، دیہاتیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ان دیہات میں سرکاری سطح پر ٹیوب ویلز لگاکر رقبہ کاشتکاری کے قابل بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق فیصل آباد میں تحصیل صدر کے بیشتر دیہات جن میں چک نمبر 86ر ب، چک نمبر 87ر ب، چک نمبر 264ر ب،چک نمبر 270ر ب اور لوکوکی وغیرہ 20 سے زائد دیہات کی زمین سیم زدہ ہونے کی وجہ سے ناقابل کاشت ہوچکی تھی جس کی وجہ سے ان علاقوں کے زمینداروں اور کسانوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد رندھاوا نے کاوشیں شروع کیں اور ان کی انتھک محنت کے نتیجے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ان علاقوں کے ٹیوب ویلز کی مد میں 48 کروڑ روپے مالیت کا پی سی ون منظور کروادیا جہاں پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جلد ہی کام شروع کروایا جائے گا اور مذکورہ ٹیوب ویلز چلنے سے کسان خوشحال ہونگے اس حوالے سے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد رندھاوا نے کہا میں نے کسانوں کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کی ہے ہم معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پی سی ون منظور کروایا ۔

متعلقہ عنوان :