پشاور، ارمڑ میں فائرنگ سے ڈیوٹی پر جانے والا ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی شہید ہوگیا

بدھ 13 اکتوبر 2021 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) پشاورکے علاقہ ارمڑ میں فائرنگ سے ڈیوٹی پر جانے والا ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے امڑ پایاں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہید کی لاش کو تحویل میں لیکر کے ایم یو منتقل کردیا، جب کہ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق شہید کی شناخت اے ایس آئی نعمان خان ولد غفور خان سکنہ امڑ پایاں کے نام سے ہوئی، جو گھر سے ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا، کہ تھانہ ارمڑ کی حدود سکندر آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔