سکرنڈ شوگر ملز قاضی احمد سے جھوٹے الزامات کے تحت نوکریوں سے برطرف ملازمین کا حیدرآباد پریس کلب پر بھوک ہڑتالی کیمپ قائم جاری

سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ سکرنڈ شوگر مل انتظامیہ کی مزدور دشمن پالیسیوں کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کرے، مظاہرین

بدھ 13 اکتوبر 2021 22:31

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) سکرنڈ شوگر ملز قاضی احمد سے جھوٹے الزامات کے تحت نوکریوں سے برطرف ملازمین کے حق میں دوسرے روز بھی حیدرآباد پریس کلب پر بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کیا گیا، اس موقع پر کامریڈ اقبال، محمد جمن ڈاہری، غلام قادر کیریو، غلام قادر انڑ ودیگر نے کہاکہ چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے پر ملازمین کے خلاف من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگا کر غریب ملازمین کو برطرف کردیا گیا تین سال گزر نے کے باوجود بحال نہیں کیا گیا، انہوںنے کہاکہ حکومت سندھ پر قابض اشریفہ جو کہ صنعتی مالکان ہیں قانون کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں جس کے باعث مزدوروں سے ظلم جاری ہے، اس حوالے سے عدالت میں درخواست داخل کی گئی ہے، انہوںنے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے اپیل کی کہ سکرنڈ شوگر مل انتظامیہ کی مزدور دشمن پالیسیوں کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کیاجائے۔