خیبرپختونخواہ نے مسلسل دوسرے سال نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں سینٹرل پنجاب کو شکست، دفاعی چیمپئن مطلوبہ ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرنے میں کامیاب

muhammad ali محمد علی بدھ 13 اکتوبر 2021 22:56

خیبرپختونخواہ نے مسلسل دوسرے سال نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2021ء) خیبرپختونخواہ نے مسلسل دوسرے سال نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں سینٹرل پنجاب کو شکست۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کی ٹیم نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں دفاعی چیمپئن نے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

سینٹرل پنجاب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی، خیبرپختونخواہ کی جانب سے افتخار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں دفاعی چیمپئن نے مطلوبہ ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے افتخار احمد نے ہی 45 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی اور ٹیم کو ٹائٹل جتوا دیا۔

متعلقہ عنوان :