Live Updates

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر آپ کا کیا موقف ہے؟ صحافی کا آصف زرداری سے سوال

ہمارا موقف یہی ہے کہ یہ حکومت ہی نااہل ہے،آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے وقت 5 مسودے بنے تھے،مجھے علم نہیں ہے کہ فیصلہ تبدیل ہو گا یا برقرار رہے گا، اللہ خیر کرے گا۔سابق صدر کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 اکتوبر 2021 11:22

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر آپ کا کیا موقف ہے؟ صحافی کا آصف زرداری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اکتوبر 2021ء) : سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کیا صورتحال سنبھالیں گے انہوں نے تو اپنے سیاستدان ہی مشکل سے سنبھالے ہوئے ہیں۔سابق صدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی۔آصف زرداری سے سوال کیا گیا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر آپ کیا موقف ہے۔

جس پر انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف یہی ہے کہ یہ حکومت ہی نااہل ہے،آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے وقت پانچ مسودے بنے تھے،مجھے علم نہیں ہے کہ فیصلہ تبدیل ہو گا یا برقرار رہے گا، اللہ خیر کرے گا۔مزید کہا کہ عمران خان یہ صورتحال کیا سنبھالیں گے،انہوں نے اپنے سیاستدان ہی مشکل سے سنبھالے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ اگلی باری پیپلز پارٹی کی ہو گی۔

جب تک معشیت مزید نیچے نہ آ جائے یہ احتساب کے عمل کا سلسلہ جاری رہے گا۔خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدور پرویز مشرف ،آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف دس سال پرانی درخواستیں غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل تین رکنی بنچ نے پرویزمشرف، آصف زرداری ، یوسف گیلانی کیخلاف 10سال پرانے کیسوں پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواستیں غیر موثر قرار دے کر خارج کر دیں، عدالت کو بتایا گیا کہ درخواستیں دائر کرنے والے تین وکلا ء انتقال کرچکے ہیں ۔درخواست گزار رانا علم الدین غازی نے سابق صدر پرویز مشرف کے ایمرجنسی کے خلاف درخواست دائر کی ، رانا علم الدین غازی سمیت دیگر نے سابق صدر آصف زرداری کے دو عہدے رکھنے کے خلاف درخواستیں جبکہ شاہد نسیم گوندل اور اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے درخواستیں دائر کی تھیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات