میرے دل میں اب کرٹلی ایمبروزکیلئے کوئی عزت باقی نہیں رہی:کرس گیل

سر کرٹلی امبروز نے کہا تھا کہ کرس گیل ورلڈ کپ میچز کے دوران پلیئنگ الیون میں آٹومیٹک انتخاب نہیں ہونا چاہیئں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 14 اکتوبر 2021 12:16

میرے دل میں اب کرٹلی ایمبروزکیلئے کوئی عزت باقی نہیں رہی:کرس گیل
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 اکتوبر 2021ء ) ویسٹ انڈیز کے بیٹر کرس گیل نے خود پر تنقید کرنے والے سابق بولنگ سٹار کرٹلی امبروز کو کھری کھری سنا دیں۔ 42 سالہ کرس گیل نے کہا کہ جب میں کیریبیئن ٹیم میں آیا تو کرٹلی امبروز کی بہت عزت کرتا تھا مگر اب لگتا ہے کہ وہ صرف توجہ چاہتے ہیں، ان کو جو توجہ چاہیے وہ میں انھیں دے رہا ہوں، میرے دل میں اب ان کیلئے کوئی عزت باقی نہیں رہی، میرے لیے وہ ختم ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سر کرٹلی امبروز نے کہا تھا کہ کرس گیل ورلڈ کپ میچز کے دوران پلیئنگ الیون میں آٹومیٹک انتخاب نہیں ہونا چاہیئں۔ کرس گیل نے 2021ء کے آغاز کے بعد سے 16 ٹی 20 میچز میں 17.46 کی اوسط سے صرف 227 رنز بنائے ہیں جن میں محض ایک نصف سنچری شامل ہے۔ اوپنر نے آئی پی ایل میں یو اے ای میں کھیلے گئے مقابلوں میں صرف 2 میچز میں 1 اور 14 رنز سکور کرنے کے بعد ورلڈ کپ کے لیے تازہ رہنے کے لیے آئی پی ایل ببل چھوڑ دیا تھا ۔ کیریبیئن پریمیئر لیگ میں جمیکا کے کرکٹر نے سینٹ کٹس اور نیوس پیٹریاٹس کے لیے 9 میچوں میں 18.33 کی اوسط سے 165 رنز بنائے تھے۔                                                                                     

متعلقہ عنوان :