اوپن یونیورسٹی : دوسرے مرحلے کے داخلی18۔اکتوبر تک جاری رہیں گے

دنیا کے کسی بھی ملک میں مقیم پاکستانی یا وہاں کے باشندے بھی یونیورسٹی کیمختلف پروگراموں میں داخلہ لے سکتے ہیں

جمعرات 14 اکتوبر 2021 13:20

اوپن یونیورسٹی : دوسرے مرحلے کے داخلی18۔اکتوبر تک جاری رہیں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں2021ء کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز جن میں بی اے جنرل)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(، بی کام)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس( ، بی بی اے ، 2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، 10مضامین میں بی ایس پروگرامز ، ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز ، ڈیڑھ ،اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز شامل ہیںکے داخلے 18۔

اکتوبر تک جاری رہیں گے ۔دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔کسی بھی پروگرام میں داخلے کے خواہشمند نئے اور جاری طلبہ18۔اکتوبر تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں ۔علاوہ ازیں دنیا کے کسی بھی ملک میں رہنے والے پاکستانی یا وہاں کے باشندے بھی مختلف تعلیمی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرکے اپنی تعلیمی استعداد میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیجٹیلائزیشن کے تحت یونیورسٹی یہ تعلیمی پروگرامز لرننگ مینجمنٹ سسٹم (LMS) کے تحت پیش کر رہی ہے ۔ ایل ایم ایس پر طلبہ کے پورٹل بنائے جائیں گے جس میں طلبہ اپنی اسائنمنٹ آن لائن جمع کریں گے اوران کے امتحانات بھی آن لائن ہو ں گے۔ بین الاقوامی طلبہ کے لئے پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس ، ایسوسی ایٹ ڈگری ان اسلامک بینکنگ ، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ہیومن ریسورس مینجمنٹ ، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن مارکیٹنگ ، چار سالہ بی بی اے ، ڈیڑھ ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامر ، بی ایس ان اکائونٹنگ اینڈ فنانس ، بی ایس عربیک، بی ایس ماس کمیونیکیشن، بی ایس اردو، بی ایس پاکستان سٹڈیز، بی ایس انگلش، بی ایس جینڈر اینڈ وویمن سٹڈیز، بی ایس لائبریری انفارمیشن سائنس، سرٹیفیکیٹ اِن لٹریسی ، سرٹیفکیٹ اِن سکول لیڈرشپ ، سرٹیفیکٹ اِن فرنچ لنگوئج اور چھ پوسٹ گریجوٹ ڈپلومہ پروگرامز شامل ہیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ (http://online.aiou.edu.pk) سے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں ، مزید تفصیلا ت کے لئے انٹر نیشنل کولیبر یشن اینڈ ایکسچینج آفس سے ای میل overseas@aiou.edu.pk یا فون نمبرز +92519057165 یا +92519250175 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔