منشیات فروش بہن بھائی گرفتار

جمعرات 14 اکتوبر 2021 15:28

منشیات فروش بہن بھائی گرفتار
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بہن بھائی گرفتارکر لئے، ملزمان تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروخت کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی رضوان طارق کے مطابق شادباغ پولیس نے اطلاع ملنے پر ٹوکے والا چوک کے قریب کارروائی کی اور منشیات فروش بہن بھائی کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو منشیات برآمد کی گئی جبکہ گرفتار ملزمان میں شہباز عرف چڑی اور روبینہ شامل ہیں۔ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان منشیات فروشی کے مقدمات میں ریکارڈیافتہ ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :