Live Updates

امریکی ناظم الامور کی مریم نواز سے اہم ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی

دونوں کی ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن پر بننے والے کیسز پر تبادلہ خیال ، پاکستان میں سیاسی صورتحال اور میڈیا پر پابندیوں کا بھی حوالہ دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 اکتوبر 2021 15:18

امریکی ناظم الامور کی مریم نواز سے اہم ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اکتوبر 2021ء) : امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی نظام الامور انجیلا پی ایگلر رائے ونڈ جاتی امراء گئیں جہاں مریم نواز نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ انجیلا پی ایگلر نے مریم نواز سے ملاقات کی۔

مریم نواز نے خصوصی طور پر انجیلا پی ایگلر کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا۔مریم نواز اور امریکی ناظم الامور کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ ملاقات میں دو طرفہ اموراورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیاسی تناظر میں مریم نواز اور امریکی ناظم الامور کی اس ملاقات کو بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن پر بننے والے کیسز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم نواز نے اپوزیشن پر کیسز کو سیاسی انتقام قرار دیا۔پاکستان میں سیاسی صورتحال اور میڈیا پر پابندیوں کا بھی حوالہ دیا گیا۔



 
۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سیاست میں بھرپور متحرک ہو چکی ہیں۔وہ اپنے بیانات سے سیاسی مخالفین کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لے رہی ہیں۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کے 16اکتوبر کو فیصل آباد میں ہونے والے جلسے میں شہباز شریف کی بجائے مریم نواز شرکت کریں گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز ،نواز شریف کے کہنے پر فیصل آباد پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کریں گی ۔مریم نواز جاتی عمرہ سے ریلی کی شکل میں فیصل آباد جائیں گئیں ۔ لاہور سے رہنمائوں کو ریلی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو لانے کی ہدایت جاری کردی گئی ۔پی ڈی ایم کے فیصل آباد کے جلسے میں مولانا فضل الرحمن ،مریم نواز ،علامہ ساجد میر اورمحمود اچکزئی خطاب کریں گے ۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے ۔فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں رانا ثنا اللہ کریں گے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات