سکرین سے دور ہوئی تو لوگوں نے سمجھا میں نے شادی کرلی، حریم فاروق

جلد گوہر ممتاز کی پروڈیوس کردہ فلم میں دکھائی دونگی ،سکرین سے غائب رہنے کی وجہ علیل والدہ کی دیکھ بھال تھی، اداکارہ

جمعرات 14 اکتوبر 2021 21:49

سکرین سے دور ہوئی تو لوگوں نے سمجھا میں نے شادی کرلی، حریم فاروق
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) معروف اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ وہ جیسے ہی کچھ عرصے کے لیے سکرین سے دور ہوئیں تو ان کی شادی کی افواہیں پھیلائی گئیں اور لوگ ان سے فون کرکے شادی سے متعلق پوچھنے لگے ہیں۔حال ہی میں حریم فاروق نے اداکار و موسیقار گوہر ممتاز کے ہمراہ ٹائم آوٹ ود احسن میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اسکرین سے دور رہنے کی وضاحت بھی کی اور ساتھ ہی بتایا کہ ان کی شادی کی افواہیں تک پھیلائی گئیں۔

حریم فاروق نے بتایا کہ وہ جلد ہی گوہر ممتاز کی پروڈیوس کردہ فلم میں دکھائی دیں گی، جس میں وہ ایک خصوصی گانے پر بھی پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی۔اداکارہ نے واضح کیا کہ مذکورہ گانا آئٹم سانگ نہیں ہے لیکن وہ فلم میں خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی کرکٹ پر بنائے گئے ڈرامے میں ایکشن میں دکھائی دیں گی، جس کی وہ خود شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔

حریم فاروق نے بتایا کہ انہوں نے شوبز میں آنے کے فوری بعد ہی پروڈکشن میں آنے کا فیصلہ کرلیا تھا، تاکہ وہ صرف اداکاری پر اکتفا نہ کریں۔ایک سوال کے جواب میں حریم فاروق نے بتایاکہ گزشتہ کچھ عرصے سے وہ اس لیے اسکرین سے غائب رہیں، کیوں کہ ان کی والدہ علیل تھیں اور انہوں نے ان کی دیکھ بھال کی۔اداکارہ نے تصدیق کی کہ اب ان کی والدہ روبہ صحت ہیں اور انہوں نے اسکرین پر واپسی کرلی ہے۔

میزبان کی جانب سے منگنی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر حریم فاروق نے واضح کیا کہ ان کی منگنی نہیں ہوئی، یہ سب افواہیں ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ اسکرین سے دوری کے بعد لوگوں نے سمجھا کہ شاید حریم فاروق نے شادی کرلی ہے اور بہت سارے لوگوں نے انہیں فون کرکے ان سے شادی سے متعلق پوچھا۔حریم فاروق نے بتایا کہ ان کی منگنی اور شادی کا کوئی پروگرام نہیں ہے لیکن اسکرین سے دوری پر نہ جانے کیوں لوگوں نے سمجھا کہ انہوں نے شادی کرلی۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ علی رحمن صرف ان کے اچھے دوست ہیں۔

متعلقہ عنوان :