کراچی : دفتر شیخ الجامعہ اے کیو خلیل میں ڈاکٹر عبدالقیدر خان کی یاد میں تعزیتی اجلاس

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر ناقابل تسخیر بنایاتاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔ آج ہم یہاں اپنے قومی ہیرو ، محسن پاکستان اورعظیم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں: ڈپٹی چیئرمین سینٹ

جمعرات 14 اکتوبر 2021 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2021ء) ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر ناقابل تسخیر بنایاتاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔ آج ہم یہاں اپنے قومی ہیرو ، محسن پاکستان اورعظیم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی چیئر سینیٹ ونگراں دفتر شیخ الجامعہ اے کیو خلیل نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں ہونے والے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا یہ کارنامہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ان کی محنت سے عالم ِ اسلام کا قلعہ جغرافیائی طور پر محفو ظ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے تعلیم وتحقیق کے لیے گراں قدر خدمات نے انجام دی۔

(جاری ہے)

مرحوم ایک بہترین منتظم اوراعلیٰ اخلاق کے مالک تھے ان کی اچانک موت سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اسے پُر کرنامشکل ہے۔

انہوں نے اپنی پوری سادہ زندگی خلوص محبت حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے سائنسی و تحقیقی کارناموں اور ایٹمی دھماکوںنے پاکستانی قوم اور عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کیاجس پرپورا پاکستان ان کا مشکورہے۔ڈپٹی چیئرسینیٹ و نگراںدفترشیخ الجامعہ اے کیو خلیل نے اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنا وقت تعمیری و تحقیقی سرگرمیوں کیلئے وقف کریں تاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے مشن کی تکمیل کی جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام بخاری ؒ نے 60برس عمر پائی اور شاندار تحقیقی کارنامہ انجام دیا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اورتدریس و تحقیق کے ذریعے ملک کو آگے لے جایا جائے۔تعزیتی اجلاس سے قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی جامعہ اردو کے گلشن اقبال کیمپس میں ان کی حیات ہی میںایک آڈیٹوریم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نام سے منسوب کیاگیااورانہوں نے اسی آڈیٹوریم میں ہونے والے سیمینار میں شرکت بھی کی۔

انہوں نے اس پر نہایت مسرت کا اظہار کیا کہ میرے نام سے منسوب آڈیٹوریم میں مجھے شرکت کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بناکر مسلم امّہ کو بھی ایٹمی صف میں لاکر کھڑا کیا۔اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد،پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی، سیما ناز صدیقی، محمد صدیق،ڈاکٹر اخلاق حسین،ڈاکٹر ساجد جہانگیر،ڈاکٹر محمد افضال،ڈاکٹراقبال نقوی،ڈاکٹر توقیر رائواور شیخ کاشف رفعت و دیگر تدریسی و غیر عمال عمّال اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی