پشاور، زلزلے سے تباہ سکو لو ں کی تعمیر نو6ماہ کی ڈیڈ لائن میں مکمل کرلیں گے،چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز

جمعرات 14 اکتوبر 2021 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2021ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا ہے کہ زلزلے سے تباہ سکو لو ں کی تعمیر نو6ماہ کی ڈیڈ لائن میں مکمل کرلیں گے زلزلے میں زمین بو س ہونے والے 540 لڑکو ں اور لڑکیو ں کے سکولوں کی دوبارہ تعمیر نو کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں سکولو ں کی تعمیر نو میں مالی رکاوٹ کوئی مسئلہ نہیں۔

حکو مت نے گزشتہ ہفتے ایک ارب رو پے کے فنڈز جاری کر دئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز ضلع مانسہرہ کے ایک روزہ دورہ کے موقع پر 2005 کے شدید زلزلے میں تباہ ہونے والے سکولوں کی نئے تعمیر شدہ بلڈنگ کے معا ئنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر کمشنر ہزارہ ڈویژن مطہر زیب، ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈا کٹر قاسم خان اوردیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے امید کا اظہار کیا کہ تعمیر نو کے مختلف مراحل میں باقی تمام سکو ل سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے دی گئی مدت میں مکمل ہوں گے۔ چیف سکرٹری نے اپنے دورہ میں پرائمری سکول کوٹلی شیخ آباد کے علاقے میں تعلیمی سیشن کا باقاعدہ آغاز کر نے کا افتتاح بھی کیا۔ اس کے علاؤہ چیف سیکرٹری نے مانسہرہ کے مختلف مقامات پر زیرتعمیر سکولوں کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں کہا کہ 540 میں سے 200 کے قریب سکول جنہیں ایرا نے ہزارہ ڈویژن میں اپنی تعمیر نو حکمت عملی میں شا مل نہیں کیا تھا تعمیر کئے گئے ہیں باقی تعمیر نو کے مختلف مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہاں آنے کا مقصد ذاتی طور پر ان زلزلہ پروف عمارتو ں کا معیار اور کام کی رفتا ر اور دوسری ضروری باتیں دیکھنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ضلع مانسہرہ کے برفانی علاقوں میں کچھ سکولوں کی تعمیر میں خراب موسم رکاوٹ کا باعث بنے گا مگر پھر بھی وہ ان سکولو ں کی تعمیر نو سپریم کو رٹ کی طر ف سے دی گئی چھ ما ہ کی ڈیڈ لا ئن میں مکمل کر لینگے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ تمام رہ جا نے وا لے سکولوں کی بحالی کے لیے فنڈز متعلقہ محکموں کو فراہم کر دئے گئے ہیں