کوئٹہ ،چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیرِ صدارت ہرنائی میں زلزلہ متاثرین کے حوالے سے اجلاس

امدادی سرگرمیوں سمیت متاثرین کی بحالی کے حوالیسے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 14 اکتوبر 2021 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2021ء) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیرِ صدارت ہرنائی میں زلزلہ متاثرین کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں امدادی سرگرمیوں سمیت متاثرین کی بحالی کے حوالیسے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ارشد مجید، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات حافظ عبدالباسط، جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی بی علی دوست بلوچ، بریگیڈیئر خالد12 کور، سیکرٹری بلڈنگ، سیکرٹری روڈز زاہد سلیم، سیکرٹری کالجز بشیر احمد بنگلزئی، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر و دیگر حکام نے شرکت کی۔

چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے اقدامات کر رہی ہے، مشکل کی اس گھڑی میں حکومت ان کے ساتھ ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ضلع ہرنائی میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اینے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہرنائی زلزلے سے 17 افراد جان بحق جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں درجنوں کچے مکانات منہدم ہوئے ہیں جبکہ کئی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور زلزلے کے فوری بعد امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا تھا اور متاثرین کوقومی و صوبائی اداروں کی جانب سے ٹینٹس، خوراک اور دیگر اشیائے ضرورت ہرنائی پہنچا دی گئی ہیں۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ متاثرین کیلئے ضروری اشیائ خوراک کے پیکیٹس بنائے جائیں اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ لوگوں کو ریلیف اشیائ ایک سے زیادہ مرتبہ نہ دیا جائے تاکہ تمام متاثرین کو امداد مل سکے اور امدادی اشیائ کی تقسیم ریلیف جوائنٹ کمیٹی کے ذریعے کیا جائی