کوئٹہ، الخدمت فائونڈیشن ہرنائی زلزلہ متاثرین کی بحالی تک ریلیف کام کریگی،انجینئر جمیل احمدکرد

جمعرات 14 اکتوبر 2021 23:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2021ء) الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری اعجاز اللہ خان ،صوبائی صدرانجینئر جمیل احمدکرد نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن ہرنائی زلزلہ متاثرین کی بحالی تک ریلیف کام کریگی ہرنائی زلزلہ کے غریب متاثرین اب بھی پیاروں کو یاد کرتے ہوئے امداد کے منتظر ہیں الخدمت فائونڈیشن نے خیمے راشن نقدی وتیارکھانے اور دیگر اشیائے ضروریہ تقسیم کیے متاثرین کی مزیدامداد کرنے کیلئے مخیر حضرات الخدمت فائونڈیشن کیساتھ تعاون کریں الخدمت فائونڈیشن مردانہ نظم کیساتھ خواتین ونگ،اور میڈیکل ٹیم بھی متاثرہ علاقوں میں ریلیف ورک میں مصروف ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ ہرنائی کے دوران متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران مقامی میڈیا سے گفتگومتاثرین سے ملاقات کے موقع پر کہی اس موقع پر دیگر صوبائی وضلعی رہنماورضاکارو بھی موجودتھے انہوںنے کہاکہ ہرنائی میں زلزلہ نے بہت زیادہ نقصان کیا ہے دو درجن سے زائد افراد ہلاک سینکڑوں زخمی ہوئے املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے الخدمت فائونڈیشن ڈے ون سے ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں زلزلہ کے پہلے دن ہی خیمے ودیگر اشیاء کی تقسیم اور سروے کاکام شروع کیا ۔

(جاری ہے)

حکومت بھی ریلیف کے کام منظم وتیز کردیں ہرنائی میں غربت وکچھے مکامات کی وجہ سے متاثرین بہت زیادہ متاثرہیں نقصانات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔الخدمت فائونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے سماجی فلاحی تنظیمیں ،مخیر حضرات متاثرین کی خدمت میں ہمارا ساتھ دیں الخدمت فائونڈیشن ریلیف کام میں مزید بہتری اور وسعت لارہی ہے ۔الخدمت فائونڈیشن میڈیکل ٹیم زخمیوں ومریضوں کے علاج ومعالجے میں بھی مصروف ہیں دکھی انسانیت سے عوام کی مشکلات اور پریشانیوں میں کمی اور اللہ کی رضاوخوشنودی حاصل ہوتی ہے ۔