ہرنائی زلزلہ،نقصانات کاازلہ کرنا مرکزی و صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ،حاجی نورمحمد خان دمڑ

مت بلاتاخیر ہرنائی زلزلہ متاثرین کی تباہ شدہ مکانات کی تعمیر کیلئے اقدامات شروع کرے،صوبائی وزیر

جمعرات 14 اکتوبر 2021 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ 7 اکتوبر کی شب ہرنائی میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کاازلہ کرنا مرکزی و صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے مرکزی وصوبائی حکومت بلاتاخیر ہرنائی زلزلہ متاثرین کی تباہ شدہ مکانات کی تعمیر کیلئے اقدامات شروع کرے زلزلہ متاثرین مشکلات سے دوچار ہے جن کی ازسرنور بحالی انتہائی ضروری ہے وفاقی و صوبائی حکومت کے علاوہ قومی و بین الاقومی اداروں ادارے ، ممالک ، ڈونر ایجنسز اور مخیر حضرات ہرنائی زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر زلزلے متاثرین کے تباہ شدہ گھروں کی تعمیر کیلئے دل کھول کرعطیات دے اور گھروں کو تعمیر شروع کرے زلزلہ متاثرین کے امدادی کیلئے جتنے بھی تنظیموں ، اداروں ، پاک فوج کا تہیہ دل مشکور ہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی زلزلہ متاثرین انتہائی مشکل صورتحال سے گزررہے ہیں اور ہرنائی میں موسم تبدیل ہوچکا ہے سردی کے باعث ٹینٹوں میں رات گزارنا مشکل ہے اور شدید سردی سے مختلف بیماریوں کا پھیلنے کا بھی خدشہ ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہمارا وفاقی حکومت ، مرکزی حکومت ، قومی و بین الاقومی اداروں ، این جی اوز ، ڈونرز ایجنسز ، مخیرحضرات ، خیراتی اداروں اور دیگر ممالک سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ ہرنائی زلزلے متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے آگے آئے کیونکہ زلزلے میں زیادہ تر غریبوں کے گھر تباہ اور متاثرہ ہوئے جوکہ وہ انہوں نے اپنی تمام عمر کمائی ان گھروں کی تعمیر پر خرچ کیاگیا تھا انہوں نے کہاکہ اب کوئی بھی متاثر شخص دوبارہ مکان تعمیر کرنے کا توفیق نہیں رکھتا لہٰذا جتنا جلد ممکن ہوسکیں ہرنائی زلزلہ متاثرین کے گھروں کی تعمیر سنجیدہ اقداماٹ اٹھایا جائے تاکہ زلزلہ سے متاثرین کو دوبارہ سرچھپانے کیلئے چھت میسر ہو

متعلقہ عنوان :