شنیرا اکرم نے وسیم اکرم اور بیٹی عائلہ کی جذباتی تصویر شیئر کردی

’الوداع کہنا سب سے مشکل ہے ،خاص طور پر جب یہ چھوٹے سے دل سے کہا جارہا ہو‘: اہلیہ وسیم اکرم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 15 اکتوبر 2021 11:56

شنیرا اکرم نے وسیم اکرم اور بیٹی عائلہ کی جذباتی تصویر شیئر کردی
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اکتوبر 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کے اپنی بیٹی عائلہ کے ساتھ گُزارے گئے جذباتی لمحات سوشل میڈیا وائرل پر ہوگئے۔ سابق کرکٹر کی اہلیہ شنیرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں 55 سالہ وسیم اکرم کی بیٹی عائلہ اُن کے گلے سے لگی ہوئی ہیں۔ تصویر میں دکھائی دے رہا ہے کہ 6 سالہ عائلہ نے اپنے والد کو گلے سے لگایا ہوا ہے اور وہ شدید رو رہی ہیں۔

شنیرا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الوداع کہنا سب سے مشکل ہے، خاص طور پر جب یہ چھوٹے سے دل سے کہا جارہا ہو‘۔

وسیم اکرم کی اہلیہ کی پوسٹ دیکھ کر واضح ہورہا ہے کہ وہ ایک بار پھر اپنے اہلخانہ سے دور جارہے ہیں اور والد کو ایک بار پھر دور جاتا دیکھ کر عائلہ شدید جذباتی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت بعد ملنے کے لیے گزشتہ ماہ ہی میلبورن پہنچے تھے۔

گزشتہ برس سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وبا کے باعث سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی تھیں۔ وسیم اکرم نے بیٹی کا خیال رکھنے پر اہلیہ شنیرا اکرم کا شکریہ بھی ادا کیا، شنیرا اکرم نے بھی ویڈیو ری ٹویٹ کرتے ہوئے ’ماشا اللہ‘ لکھا تھا۔