پاک آسٹریلیا فرینڈشپ کے صدر ارشد نسیم بٹ اور ڈاکٹر تیمور کیانی کا مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کا دورہ

جمعہ 15 اکتوبر 2021 12:33

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) پاک آسٹریلیا فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد نسیم بٹ ، نو ایگزٹ کے مصنف ڈاکٹر تیمور کیانی ، عزیز شیخ اور بانی و صدر پی سی ایف نوید اسلم ملک نے مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کا دورہ کیا۔ جہاں ایگزیکٹیو ٹیم ممبر پروفیسر ڈاکٹر شفیق جالندھری اور پروفیسر تاثیر مصطفی نے ٹرسٹ کا وزٹ کروایا اور بابائے صحافت کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر شفیق جالندھری کا کہنا تھا کہ بابائے صحافت کے نام سے منسوب ادارہ مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ مختلف اوقات میں آئے روز کئی موضوعات پر ورکشاپس، تقریبات، ایونٹس اور گفتگو کا اہتمام کرتا رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا ظفر علی خان اردو صحافت میں کئی اصلاحیں متعارف کروا گئے تھے جو کہ آج بھی رائج ہیں۔

(جاری ہے)

جیسے خبر کیلئے مختلف نوعیت کی ایک سے زائد سرخیاں بنانا، ایک صفحہ پر زیادہ خبریں لگانا، ایڈیٹوریل صفحہ کی الگ پہچان بنانا اور اس پر قطع و شاعری کا حصہ ایڈ کرنا جیسے اضافے سرفہرست ہیں۔

ڈاکٹر تیمور کیانی کے اعزاز میں مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ میں چائے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ حال ہی میں موصوف ایک بہترین کتاب No Exit قلم بند کر چکے ہیں ، جس کی تقریب رونمائی جلد گورنر ہائوس میں وقوع پذیر ہو گی۔ اس موقع پر پاکستان چینجر فورم کے صدر نوید اسلم ملک بھی موجود تھے۔